ٹی وی ڈراموں کی وجہ سے فلموں میں گیپ آیا ہے

لاہور : فلمسٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ میری فلمیں آج بھی سینما گھروں کی زینت بن رہی ہیں جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے

انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں نے شوبز انڈسٹری میں وہ شہرت اور مقام حاصل کیا جس کی دوسرے برسوں تمنا کرتے ہیں ۔پرانی فلموں کی نمائش سے سینما انڈسٹری سے وابستہ سینکڑوں لوگوں کو روزگار میسر آرہاہے۔

ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کی وجہ سے فلموں میں کچھ گیپ آیا ہے تاہم میری پرانی فلمیں مسلسل سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہیں

حال ہی میں ہدایتکار پرویز رانا کی ی فلم’پیو بدمعاشاں دا ‘ہدایتکار رشید ڈوگر کی فلم’مولا شیر ‘سینما گھروں کی زینب بنی ہیں ۔ صائمہ نے کہا کہ پرانی فلموں کی نمائش کی وجہ سے ہماری سینما قائم  ہے اور اس سے وابستہ سینکڑوں لوگ اپنے گھروں کی کفالت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پلوامہ حملہ، انوپم کھیرنے بھی سدھو کے لیے دل کی بھڑاس نکال دی

پلوامہ حملہ، انوپم کھیرنے بھی سدھو کے لیے دل کی بھڑاس نکال دی

  ممبئی:  بالی ووڈ اداکارانوپم کھیرنے بھی پاکستان کی حمایت پرنوجوت سنگھ سدھو کے لیے دل کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے