گورنر و, وزیراعلیٰ کے, درمیان رسہ کشی, جاری

گورنر و وزیراعلیٰ کے درمیان رسہ کشی جاری

کراچی: گورنر عمران اسماعیل نے اعجاز جاکھرانی کو وزیراعلیٰ کا مشیر بنانے سے متعلق سمری روک دی، اس سے قبل وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے گورنر کی جانب سے مشیر کی تعیناتی کے لیے بھیجی گئی سمری روک لی تھی

گورنر سندھ رہنما تحریک انصاف امید علی جونیجو کو مشیر بنانا چاہتے ہیں اور اس تقرری کی سمری ڈھائی ماہ سے وزیراعلیٰ سندھ نے روک رکھی ہے۔
پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کوششوں کے باوجود گورنر سندھ کو نہ مناسکے جب کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی گورنر سندھ کے رویے سے شدید ناراض ہے۔
پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ گورنر سندھ کو مشیر مقرر کرنے کا قانونی اختیار نہیں اور اس معاملے پر گورنر و وزیراعلیٰ کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے