شاہ رخ کے نائیجیرین مداح اور ’بھولی سی صورت‘

شاہ رخ کے نائیجیرین مداح اور ’بھولی سی صورت‘

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے دیوانے بھارت سمیت پوری دنیا میں موجود ہیں اور اب کنگ خان کے نائیجیرین مداحوں کی آواز میں ان کے ایک مقبول گانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

شاہ رخ خان کے نائیجیرین مداحوں نے گزشتہ برس دسمبر میں ان کی مقبول فلم ’کل ہونا ہو‘ کا ٹائٹل گیت گایا تھا جو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا گیا تھا۔

اب انہوں نے ان کی 1997 میں سپر ہٹ ہونے والی فلم ’دل تو پاگل ہے‘کا مشہور گانا ’بھولی سی صورت‘ گایا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نائیجیرین مداح شاہ رخ خان کا گانا گاتے ہوئے خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ ادت نارائن کی آواز میں گایا گیا گانا ‘بھولی سی صورت’ شاہ رخ خان اور کرشمہ کپور پر فلمایا گیا تھا۔

تجارتی جنگ: ٹرمپ اور چینی صدر کی ممکنہ ملاقات پر سوالات اٹھنے لگے

یہ بھی پڑھیں

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

عروج فاطمہ کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انہوں نے گزشتہ برس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے