رشید گوڈیل دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال میں داخل

متحدہ قومی موومنٹ کے کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کو گزشتہ روز سینے میں تکلیف کے باعث راولپنڈی کے اسپتال برائے امراض قلب میں داخل کرایا گیا تھا جہاں معمول کے ٹیسٹ کے بعد اُن کی اینجیو گرافی بھی کی گئی۔

اینجیو گرافی میں دل کی شریانوں میں ”کلوٹنگ” کے باعث شریان بند پائی گئیں جس کے بعد ماہر معالجین برائے امراض قلب نے رشید گوڈیل کی اینجیو پلاسٹی کا فیصلہ کیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل کی اینجیو پلاسٹی جا ری ہے عوام سے ان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل کراچی کے علاقے بہادرآباد میں اُن کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں ڈرائیور جاں بحق اور رشید گوڈیل بال بال بچ گئے تھے تا ہم وہ شدید زخمی ہو گئے تھے اور طویل عرصہ علالت کے بعد معجزانہ طور پر روبہ صحت ہوئے تھے۔

بعد ازاں وہ علاج کے غرض سے امریکہ چلے گئے تھے جہاں وہ کچھ عرصے قیام کے بعد حال ہی میں پاکستان لوٹے تھے وہ طویل عرصے سے ذیابیطس اور بلند فشار خون کے مرض میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایف بی آر, كی جانب سے, نوٹیفکیشن, بھی جاری, کردیا گیا

ایف بی آر كی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا

اسلام آباد: بینكوں كو یومیہ پچاس ہزار روپے سے زائد اور ایک ماہ میں دس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے