پاکستانی نژاد, مصور سونیا, کی وزیر اعظم پاکستان, سے, ملاقات

پاکستانی نژاد مصور سونیا کی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات

اسلام آباد: برطانیہ سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد سونیا اور اُن کے اہل خانہ سے وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں ملاقات کی

قومی ترانے کے الفاظ اور دھن کے ساتھ وزیراعظم کا خاکہ بنانے والی سونیا عمران خان کی مداح ہیں، کیلی گرافی کی ماہر کی وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش پوری ہوئی تو انہوں نے اپنا فن پارہ بھی پیش کیا جس میں تصویر کے ساتھ پاکستان کا قومی ترانہ بھی درج ہے۔
سونیا نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی تھی جس کے بعد انہیں خصوصی دعوت پر نجی طیارے کے ذریعے قطر سے پاکستان لایا گیا۔
اسلامی کیلی گرافی کی ماہر پاکستانی نژاد خاتون نے عمران خان سے ملاقات کے دوران کہا کہ ’آپ کی سیاسی جدوجہد اور وژن سے متاثر ہوں، پاکستان کے مثبت چہرے کو عالمی طور پر اجاگر کرنے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کروں گی‘
گزشتہ ماہ جنوری کی 25 تاریخ کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پاکستانی نژاد کیلی گرافر سونیا نساء نے وزیراعظم کا خاکے کو قومی ترانے کے الفاظ کی خطاطی کر کے دس گھنٹے کی مسلسل محنت کے بعد تیار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے نئے نرخ وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے