ایس ایس پی راؤ انوار کی معطلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے بعد معطل ہونے والے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی معطلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ہے، جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل دو رکنی بینچ کچھ دیر میں درخواست کی سماعت کرے گا۔

اس سے قبل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے اپنی معطلی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ خواجہ اظہار کی گرفتاری قانون کے عین مطابق تھی، گرفتاری کو جواز بنا کر معطل کیا گیا ہے، عدالت عالیہ بحا لی کے احکامات دے۔

یہ بھی پڑھیں

نئے, صوبوں کی, بات کرنے والوں کو, کھری کھری, سناتے ہوئے

نئے صوبوں کی بات کرنے والوں کو کھری کھری سناتے ہوئے

کراچی: نئے صوبوں کی بات کرنے والوں کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ تبدیلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے