مختلف علاقوں میں رینجرز آپریشن ، 8ملزمان گرفتار

مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان میں دو بھتہ خوراور کالعدم تنظیم کے دو کارندےشامل ہیں، پولیس نے بھی رات گئے پی آئی بی کالونی کے اطراف کے علاقوں میں چھاپے کے دوران تیس سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کردیا، ترجمان رینجرز کے مطابق اورنگی، کورنگی، بلدیہ، گلبرگ، شاہ فیصل میں کاروائیوں کے دوران آٹھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار تین ملزمان کا تعلق ایم کیوایم سے جبکہ کالعدم تنظیم کے دو کارند بھی شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

دوسری جانب رات گئے پولیس نے پی آئی بی کالونی کے اطراف میں کاروائیاں کیں، سرچ آپریشن کے دوران تیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، پولیس کے مطابق بیشتر افراد نشے کے عادی ہیں، جن سے منشیات برآمد کی گئیں۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے دو ملزمان سے اسلحہ اور موبائل فون بھی بر آمد ہوئے ہیں، حراست میں لیے گئے افراد سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

کراچی: قانونی مسودے کی سندھ اسمبلی سے منظوری کے بعد کراچی کے تمام ساحل سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے