پی ٹی آئی, کے, رہنما اور, صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو, حراست, میں

پی ٹی آئی کے رہنما اور صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو حراست میں

لاہور: آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنی سے متعلق تحقیقات میں نیب کے طلب کرنے پر علیم خان آج ایک مرتبہ پھر نیب لاہور کے آفس میں پیش ہوئے تھے

نیب آفس میں پیشی کے موقع پر ان سے مختلف سوالات کیے گئے جبکہ 2 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی تحقیقات میں وہ نیب حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے، جس کے بعد انہیں مزید تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔
نیب ذرائع کا مزید کینا تھا کہ علیم خان کی گرفتاری سے متعلق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے اور ان کی باقاعدہ گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
قومی احتساب بیورو نے علیم خان کو مزید تفیش کے لیے تحویل میں لیا ہے تاہم ابھی ان کی گرفتاری واضح نہیں ہوئی۔
آمدن سے زائد اثاثے، پاناما پیپز میں آف شور کمپنی کے ظاہر ہونے اور ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق عبدالعلیم خان کے خلاف نیب تحقیقات کررہا تھا اور وہ 3 مرتبہ پہلے بھی نیب کے سامنے پیش ہوچکے تھے۔
اس سے قبل نیب کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر اور اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر جنرل فنانشل اینڈ مانیٹرنگ یونٹ سے تحریک انصاف کے رہنما کے ٹیکس ریٹرنس، ترسیلات زر اور بینک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف

سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف

لاہور: ملازمین رمضان شوگر مل اور العریبیہ شوگر مل میں کام کرتے ہیں ایف آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے