حکومت نے, وسائل, کے درست اور بہترین, استعمال کو, یقینی, بنایا ہے

حکومت نے وسائل کے درست اور بہترین استعمال کو یقینی بنایا ہے

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت کی شفافیت اور طرز حکمرانی سے معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، مثبت اقدامات کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرمایہ کار موجودہ حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، حکومت نے وسائل کے درست اور بہترین استعمال کو یقینی بنایا ہے۔ ’کسی کو وسائل کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ وسائل کا شفاف استعمال یقینی بنا کر تحریک انصاف نے تاریخ رقم کی ہے، عمران خان سے وابستہ توقعات پوری کرنے کے لیے دن رات ایک کر دیں گے۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ انہیں صوبے کے عوام کی خوشحالی اور ترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں ہے۔ تحریک انصاف حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کے اصل مسائل سے چشم پوشی کی۔ سابق ادوار میں نمائشی منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کیے گئے، اصل عوامی مسائل کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ ملکی معیشت کی جو خراب حالت ہے اس کی ذمہ داری سابقہ حکومتیں ہے، انہوں نے قومی وسائل بے دردی سے ضائع کیے۔

یہ بھی پڑھیں

سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف

سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف

لاہور: ملازمین رمضان شوگر مل اور العریبیہ شوگر مل میں کام کرتے ہیں ایف آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے