ملک, کے ٹاپ, کے 50 بڑے, ٹیکس دہندگان کی فہرست تیار

ملک کے ٹاپ کے 50 بڑے ٹیکس دہندگان کی فہرست تیار

اسلام آباد: وزیر اعظم سے بڑے ٹیکس دہندگان کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ دینے کیلیے وزیراعظم عمران خان سے وقت لینے کیلیے سمری وزارت خزانہ کو بھجوادی ہے

وزیر اعظم عمران کے ساتھ عشائیہ کیلیے تیار کردہ بڑے ٹیکس دہندہ کمپنیوں اور انفرادی ٹیکس دہندگان کی فہرست میں او جی ڈی سی ایل ،پی پی ایل ،پی ایس اور ملک کے تمام بڑے بینک سمیت دیگر کمپنیاں اور بڑے انفرادی ٹیکس دہندگان میں شاہ ٹریڈنگ کمپنی کے سید شہر زاد حسن شاہ،عبدالغفار میمن اور ملک شاہد سمیت دیگر افسرا شامل ہیں۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور ٹیکس کلچر و ٹیکس ریونیو کو بڑھانے کیلئے پالیسی سازی میں ان بڑے ٹیکس دہندگان کی تجاویز کو شامل کرنا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے عہدے کا حلف لینے کے بعد یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ملک کے بڑی پچاس ٹیکس دہندگان کے اعزاز میں ہر سال ایک عشائیہ کا اہتمام کیا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسےآسکتی ہے

جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسےآسکتی ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے