عمران خان کا بلا اور گیند ساأتھ افریقہ میں نیلام

سنچورین : ساؤتھ افریقہ کی تاریخ میں پاکستانی کمیونٹی کا سب سے بڑا ڈیم فنڈ 

سنچورین میں ہونے والے فنڈ ریزنگ ایونٹ میں صرف 2 گنٹے میں 3 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے جمع ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان کادستخط شدہ بلا 3 لاکھ جبکہ گیند 70 ہزار رینڈ میں نیلام ہوئی۔

سنچورین میں ہونے والے فنڈ ریزر میں صرف دو گھنٹے میں 3 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے جمع ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان کادستخط شدہ کا بلا 3 لاکھ رینڈ میں نیلاموزیراعظم عمران خان کی دستخط شدہ گیند 70 ہزار رینڈ میں نیلام حالیہ کرکٹ ٹیم کے دستخط شدہ بلے 1.5 لاکھ رینڈ میں نیلام فنڈ ریزنگ کا اہتمام پی ٹی آئی ساؤتھ افریقہ کی جانب سے کیا گیا۔ سابق کپتان رمیز راجہ اور موجودہ کپتان شعیب ملک سمیت پوری پاکستانی ٹیم نے فنڈ زیزنگ ڈنر میں شرکت کی۔ حالیہ کرکٹ ٹیم کے دستخط شدہ ٹی شرٹس 70 ہزار رینڈ میں نیلام ہوئی۔

ساؤتھ افریقہ میں تقریب کے مہمان خصوصی سینٹر فیصل جاوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ خاص طور پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔ انشاءاللہ یہی جذبہ رہا تو ہم کئی ڈیمز بنائیں گے۔ مہمند ڈیم پر کام جلد شروع ہو جائے گا۔ ہم سب ملکر پاکستان کے بحرانوں پر قابو پا لیں گے۔ عمران خان نے اللہ کے فضل سے ہر نا ممکن کو ممکن کر دکھایا۔

سینٹر فیصل جاوید نے پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے ڈیم فنڈ کے اجراء پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک انتہائی مخلص لیڈر ہیں ڈیم کی تحریک ایک بہت ہی اچھا کاز ہے۔ اس میں بڑھ چڑھ کر عمران خان کا ساتھ دینا چاہئیے۔ اس تحریک کو آپکی مسلسل سپورٹ کی ضرورت ہے۔ 92 ورلڈ کپ میں عمران خان ایک عظیم مقصد کے لئے کھیلے اور وہ مقصد شوکت خانم تھا۔

یہ بھی پڑھیں

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

لندن: انگلینڈ میں ورلڈکپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔عالمی کرکٹ کپ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے