شہرِ قائد سے مضرِ صحت بھارتی گٹکا برآمد

کراچی: جمشید کوارٹرز میں پولیس نے بھارتی مضرِ صحت گٹکے کے خلاف بڑی کارروائی کی۔

پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مضرِ صحت بھارتی گٹکے سے بھرا ٹرک پکڑ لیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ نے بتایا کہ کارروائی اسلامیہ کالج کے قریب کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے گٹکے کے 58 بورے اور ٹرک ضبط کر لیا گیا ہے،ایس ایس پی محمد فاروق کا کہنا تھا کہ کارروائی میں بھاری مقدار میں مضر صحت بھارتی گٹگا پکڑا گیا ہے، 4 ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ جمشید کوارٹر تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی، سندھ لوکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے