سرفراز ورلڈکپ تک ٹیم کے کپتان رہیں گے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ سرفراز احمد ٹیم کی قیادت کریں گے

انہوں نے اعلان کیا کہ سرفراز احمد کپتان ہیں اور ورلڈ کپ تک وہ ٹیم کے کپتان رہیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سرفراز احمد کپتان ہیں جو آسٹریلیا کے خلاف سیریز اور ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔یہ افسوس کی بات ہے کہ ایک واقعے کے بعد قیاس آرائیاں کی گئیں کہ کپتان تبدیل ہورہا ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ ہر سیریز کے بعد ٹیم میں کپتان سمیت سب کی پرفارمنس دیکھتے ہیں، ورلڈ کپ کے بعد سرفراز کی کپتانی کا جائزہ لیں گے۔

ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا اور انگلینڈ سے سیریز ہیں، ہمیں ہار سے سبق سیکھنا چاہیے، نیوزی لینڈ سے ہمیں سیریز جیتنی چاہیے تھی تاہم کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

لندن: انگلینڈ میں ورلڈکپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔عالمی کرکٹ کپ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے