کیا چیف منسٹر کا کام ہے کہ وہ گٹر لائنوں اور کچرے کا انچارج ہو؟

کیا چیف منسٹر کا کام ہے کہ وہ گٹر لائنوں اور کچرے کا انچارج ہو؟

کراچی:سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میرے دورِ نظامت میں ماسٹر پلان 2020 بنایا گیا تھا، تمام ادارے اس کے مطابق کام کے پابند ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا ’اٹھارویں ترمیم کا مقصد وزیرِ اعلی کو لا محدود اختیارات دینا نہیں تھا، کیا چیف منسٹر کا کام ہے کہ وہ گٹر لائنوں اور کچرے کا انچارج ہو؟

مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے کراچی کے حوالے سے فیصلے کیے، 2007 میں چیف جسٹس نے ایک حکم دیا تھا، واضح لکھا ہے کہ جو ادارہ کام کرے گا وہ ماسٹر پلان کے تحت کام کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی میونسپلٹی کی ذمے داری 18 اداروں کے پاس ہے، تمام ادارے ہر کام کمیٹی کے تحت کام کریں گے اور میئر اس کا سربراہ ہوگا۔

 

یہ بھی پڑھیں

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

کراچی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ عاصم خان قائمخانی کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے