کشمیری کمیونٹی کا نریندر مودی کے خلاف احتجاج

کشمیری کمیونٹی کا نریندر مودی کے خلاف احتجاج

اسلام آباد : کشمیر میں بھارتی وزیراعظم کے ناپاک قدم نا منظور، اسلام آباد پریس کلب کے باہر کشمیری سراپا احتجاج

پریس کلب کے باہر کشمیری کمیونٹی نے "گو مودی گو بیک ”کے نعرے لگا دئیے

پریس کلب کے باہر کشمیری کمیونٹی نےبھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔

بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے۔ مودی کے دورے سے قبل حریت قیادت کو نظر بند کر دیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔ کشمیرکی آزادی کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں گے اور مسلہ کشمیر کے حل کے لیے تمام قوتوں کو ساتھ چلنا ہو گا۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت سے امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ مسلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے نئے نرخ وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے