قطر نے جاپان کو پچھاڑ کرایشین چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

قطر نے جاپان کو پچھاڑ کرایشین چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

ابو ظہبی :  متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ایشین کپ کے فائنل میں قطر نے جاپان جیسی مضبوط ٹیم کو 3-1 سے پچھاڑ کرپہلی مرتبہ فٹ بال کا ایشین چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ایشین کپ کے فائنل میں قطر کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور جاپان جیسی برق رفتار ٹیم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبورکردیا۔

جاپان کی جانب سے واحد گول تیکومی مینامینو نے میچ کے 69 ویں منٹ میں کیا، جاپان کے گول کے بعد قطر کے لیے خطرات کے بادل منڈلائے ضرور تھے لیکن میچ کے 83 منٹ میں اکرم عفیف کے گول نے اس خطرے کو ٹال دیا۔

اکرم عفیف نے تیسرا گول کرکے متحدہ عرب امارات میں بدترین مخالف تماشائیوں کے سامنے اپنی ٹیم اور شائقین کو سرخرو کردیا۔

قطر کے کھلاڑی المعیز علی نے ایشیا کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 9 گول کرنے کا ریکارڈ بھی بنالیا۔  اس سے قبل  ایران کے علی داعی نے 1996 کے ایشین کپ میں 8 گول کرکے سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بنا دیا تھا۔

قطر کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایشیا کپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا اس سے قبل کوارٹر فائنل سے آگے نہیں جاسکی تھی۔

جاپان نے4 مرتبہ ایشین کپ جیتا اور فائنل میں کبھی شکست نہیں ہوئی تھی، جاپان کو ایشین کپ میں قطر سے پہلی اور واحد شکست 31 برس قبل ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے