لبنان میں, نئی حکومت, کے قیام کا, اعلان جمعرات, کو کیا, گیا

لبنان میں نئی حکومت کے قیام کا اعلان جمعرات کو کیا گیا

بیروت: وزیراعظم سعد حریری 30 اراکین پر مشتمل حکومت کے سربراہ ہوں گے اور انہوں نے فوری طور پر ملک کی معیشت اور سیاسی اصلاحات پیش کرنے کا وعدہ کیا

سعد حریری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی معیشت نئی حکومت کے لیے اصل چیلنج ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ‘چلیں اب کام کرتے ہیں’۔
لبنان میں الیکشن سے قبل ملک کی معیشت مشکلات کا شکار تھی تاہم انتخابات کے انعقاد کے باوجود حکومت قائم نہ کیے جانے پر ملک کی معیشت مزید متاثر ہوئی۔
اس سے قبل ورلڈ بینک نے خبردار کیا تھا کہ اگر لبنان میں حکومت کا قیام عمل میں نہیں آیا تو 11 ارب ڈالر کے مشروط قرض اور گرانٹس پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔
لبنان میں نئی حکومت کے قیام کا اعلان جمعرات کو کیا گیا۔
عوام سے خطاب میں وزیراعظم سعد حریری کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے جرتمندانہ فیصلے کرنے ہوں گے۔
حکومت کے قیام کے اعلان کے بعد بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد حریری کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں معاشی، مالی، سماجی اور انتظامی چلینجز کا سامنا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘یہ ایک انتہائی مشکل سیاسی وقت تھا، خاص طور پر انتخابات کے بعد اور ہمیں ورق پلٹ کر کام کا آغاز کرنا ہوگا’۔

یہ بھی پڑھیں

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

انڈیا: امریکہ کی مقبول موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ہارلے ڈیوڈسن نے اعلان کیا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے