ایک ایسی, بیماری ہے جو ریت, میں پائی جانے والی, مکھی کے, کاٹنے سے, ہوتی ہے

ایک ایسی بیماری ہے جو ریت میں پائی جانے والی مکھی کے کاٹنے سے ہوتی ہے

کھر:محکمہ صحت اور مقامی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ باجوڑ قبائلی ضلع کے مختلف علاقوں میں لیشمانیاسس بیماری کے انفیکشن سے سیکڑوں لوگ متاثر ہوگئے ہیں

لیشمانیاسس ایک ایسی بیماری ہے جو ریت میں پائی جانے والی مکھی کے کاٹنے سے ہوتی ہے اور اس میں جسم پر پھوڑے اور پھنسیاں نکلتے ہیں۔
گزشتہ کئی دنوں میں کم از کم 800 اب تک اس بیماری سے متاثر ہوچکے ہیں۔رہائشیوں کا کہنا تھا کہ متاثر ہونے والے زیادہ تر لوگ سالارزئی، بارنگ، اتمن کھیل اور نواگئی تحصیل سے تعلق رکھتے ہیں۔
سالارزئی میں گمباٹ علاقے کے رہائشی ایاز خان نے بتایا کہ ان کے علاقے کے اطراف کم از کم 6 گاؤں اس بیماری کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ’ہمارے علاقے میں تقریباً 100 لوگ اس سے متاثر ہوئے، جس میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کو علاج میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ صحت کے مقامی مراکز میں ادویات کی کمی ہے۔
بارنگ علاقے کے اجب خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف علاقوں سے 80 سے زائد لوگ اس سے متاثر ہوئے، ساتھ ہی انہوں نے بھی مقامی صحت مراکز میں ادویات اور علاج کی سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایت کی۔
انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ اگر حکومت کی جانب سے فوری طور پر صحت کی سہولیات اور ادویات فراہم نہیں کی گئی تو یہ بیماری قریبی علاقوں میں پھیل سکتی ہیں۔
رہائشیوں کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے محکمہ صحت کے حکام سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ علاقے میں فیومگیشن کروائیں لیکن اس پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان, میں ہر سال تھیلیسیمیا, کے 2 ہزار, نئےکیسز سامنے, آرہے ہیں

بلوچستان میں ہر سال تھیلیسیمیا کے 2 ہزار نئےکیسز سامنے آرہے ہیں

کوئٹہ: صوبے میں تھیلیسیمیا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایک خاندان کے چار افراد بھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے