ای ڈوٹ کو, گروپ ڈیجیٹل پاکستان, پروگرام میں, شراکت ,دار بننے کا خواہش مند

ای ڈوٹ کو گروپ ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں شراکت دار بننے کا خواہش مند

اسلام آباد: ملائیشیا کی ای ڈوٹ کو گروپ کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز داتوک عزت کمال الدین نے اس عزم کا اظہار وفد کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کیا

بورڈ ممبر نک راملا نک محمود، سی ای او سریش نارائن سنگھ سدھو، کنٹری ایم ڈی عارف حسین اور ملائیشیا کے ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم بھی موجود تھے۔
وزیراعظم ہاؤس کے میڈیا سیل کے مطابق داتوک عزت کمال الدین نے وزیر اعظم عمران خان کو کہا کہ پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی موجودہ سرمایہ کاری کے ساتھ ای ڈوٹ کو گروپ ٹیلی کمیونکیشن سیکٹر میں ٹاور انفرااسٹرکچر میں اپنی سرمایہ کاری مزید بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے
وہ آئندہ 5 برس میں 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے‘۔
ای ڈوٹ کو گروپ کے سربراہ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور ان کی حکومت کی جانب سے اپنائی جانے والی پالیسیوں کی تعریف کی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بحالی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ای ڈوٹ کو گروپ ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں شراکت دار بننے کا خواہش مند ہے۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اپنے کاروبار کو بڑھانے میں گروپ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی یقینی بنانے میں حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔
چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے چیئرمین، بورڈ آف ڈائریکٹرز ژانگ چن اور ہوان ڈی۔آر گروپ کے سربراہ ہوانگ ڈیوآن نے وزیر اعظم عمران خان سے علیحدہ ملاقات کی۔
اس موقع پر ژانگ چن نے وزیر اعظم کو ان کی کمپنی کی جانب سے ماضی میں پاکستان میں خاص طور پر شعبہ توانائی میں کیے گئے مخلتف اہم منصوبوں پر بریفنگ دی

یہ بھی پڑھیں

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے نئے نرخ وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے