ماسکو افغانستان میں امن عمل میں پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے

ماسکو افغانستان میں امن عمل میں پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے

 ماسکو: روسی وزارت خارجہ نےاپنے وزیر کا بیان مسترد کردیا

روسی وزارت خارجہ نے مبینہ طور پر داعش جنگجوؤں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پاکستان سے تاجکستان منتقل کیے جانے سے متعلق نائب وزیر برائے امور داخلہ ایگور زوبو کے بیان کو مسترد کردیا۔

رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایگور زوبو کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے "زبان پھسلنا ” قرار دے دیا۔

ایگور زبو نے 28 جنوری کو دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ داعش سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کو پاکستانی سرحد سے تاجکستان کی سرحد پر گروہوں کی شکل میں نامعلوم ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منتقل کیا گیا تھا۔ داعش کے جنگجوؤں کو لےجانے والے ان ہیلی کاپٹروں کا رخ روس کی جنوبی سرحد کی جانب تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان- تاجکستان کے سرحدی علاقے میں داعش جنگجوؤں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور توسیع کے حوالے سے روس اور پاکستان کے خدشات مشترکہ ہیں

ماریہ زاخارووا نے کہا کہ ماسکو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں امن عمل میں پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ روس سرحدوں پر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہر کوشش میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کا کردار ادا کرے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں

طلوع آفتاب سے قبل تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک

طلوع آفتاب سے قبل تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک

بھارت: بھونڈی کی نگرانی کرنے والے تھانہ سٹی اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے اے ایف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے