خواتین جوانی سے زیادہ ادھیڑ عمری میں پرکشش اور خوبصورت دکھائی دیتی ہیں

خواتین جوانی سے زیادہ ادھیڑ عمری میں پرکشش اور خوبصورت دکھائی دیتی ہیں

ممبئی: بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ خواتین 40 سال کے بعد تعلقات استوار کرنے سے نہیں گھبراتیں۔

ودیا بالن کا شمار بولی وڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو ادھیڑ عمری میں بھی پرکشش دکھائی دیتی ہیں۔

فلم فیئر سے خصوصی بات کرتے ہوئے ودیا بالن نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ خواتین نوجوانی سے زیادہ ادھیڑ عمری میں پرکشش اور بے خوف دکھائی دیتی ہیں۔

ودیا کا کہنا تھا کہ دراصل بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ خواتین میں جہاں اعتماد آتا ہے، وہیں ان سے خوف بھی ختم ہوتا جاتا ہے۔ زیادہ تر خواتین خود کو 40 سال کی عمر کے بعد بااعتماد، پرسکون اور پرکشش سمجھتی ہیں اور اسی عمر میں ہی خواتین تعلقات استوار کرنے سے بھی نہیں گھبراتیں۔

کچھ خواتین کا مسئلہ یہ ہےکہ وہ بڑھتی عمر سے خوف کھاتی ہیں اور وہ محبت کرنے سے کترانے لگتی ہیں۔ خواتین سے 35 سال کی عمر کے بعد ہی مذاق کرنے یا ان سے تعلقات استوار کرنے میں مزہ آتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ان کے خیال میں اس کے لیے خواتین کا 35 سال کا ہونا نہیں بلکہ 40 سال کا ہونا اچھا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

پلوامہ حملہ، انوپم کھیرنے بھی سدھو کے لیے دل کی بھڑاس نکال دی

پلوامہ حملہ، انوپم کھیرنے بھی سدھو کے لیے دل کی بھڑاس نکال دی

  ممبئی:  بالی ووڈ اداکارانوپم کھیرنے بھی پاکستان کی حمایت پرنوجوت سنگھ سدھو کے لیے دل کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے