پشاور میں گاڑی پر فائرنگ

پشاور میں چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کےنتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ چارسدہ روڈ پر تھانہ خزانہ کی حدود میں پیش آیا جہاں گھات لگائے ملزموں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

حادثےکی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ گاڑی پر فائرنگ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

 

یہ بھی پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ

پشاور: فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے