نوجوان نے موت کے بعد ایسی کامیابی حاصل کر لی کہ….

ملتان : تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

 جنرل گروپ میں 1013نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن وہاڑی کے وقاص رﺅف نے حاصل کی ہے تا ہم وقاص رؤف 11 جولائی کو برین ہمیرج کے باعث انتقال کر چکا ہے۔

وقاص رﺅف کے والد عبدالرﺅف نے بیٹے کا گولڈ میڈل وصول کرنے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ وہ بچپن سے ہی بہت ہونہار اور قابل تھا اور ہر کلا س میں اول آتا تھا تاہم ہم اللہ کی رضا میں راضی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وقاص رﺅف 11جولائی کے روز بھی کتاب پڑھتے ہوئے اچانک ہارٹ اٹیک کا شکا ر ہو ا تاہم ہم اسے ہسپتال لیکر گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ، ان کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے 1013نمبر حاصل کیے ۔ بیٹے کی کامیابی پر گولڈ میڈل وصول کرتے ہوئے وہ آبدیدہ ہو گئے

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

لاہور: راجہ بشارت نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہے جن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے