حلیمہ قتل کیس، ملزم رضوان اور اسکی اہلیہ پر فرد جرم عائد

کراچی : کراچی کی مقامی عدالت نے حلیمہ قتل کیس کے ملزم رضوان اور اسکی اہلیہ سونیا پر فرد جرم عائد کر دی ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں حلیمہ قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے ملزم رضوان اور اسکی اہلیہ سونیا پر فرد جرم عائد کر دی ۔ عدالت نے ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنایا اور ملزمان سے استفسار کیا کہ پچیس مئی 2016 کو آپ دونوں نے دہلی کالونی میں حلیمہ کو قتل کیا ۔ کیا آپ اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہیں ۔ ملزمان نے انکار جرم کرتے ہوئے کہا کہ حلیمہ کا قتل ہم نے نہیں کیا ۔ عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر یکم اکتوبر تک گواہان کو طلب کر لیا ۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کے وکلا کو گواہان کے بیانات کی مکمل نقول فراہم کی جائیں ۔ ملزمان پر عبداللہ کی والدہ حلیمہ کے قتل کا الزام ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

منگل اور بدھ کی درمیانی شب چاند کو گرہن لگے گا

منگل اور بدھ کی درمیانی شب چاند کو گرہن لگے گا

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اور 17 جولائی کے درمیان ہونے والے چاند گرہن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے