چائے, آنکھوں میں ,موتیا کے خطرے, کو 74 فیصد, تک کم, کردیتی ہے

چائے آنکھوں میں موتیا کے خطرے کو 74 فیصد تک کم کردیتی ہے

کیلیفورنیا: یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے شعبہ صحت میں کی گئی تحقیق میں 10 ہزار سے زیادہ افراد کی خوراک اور ان کی صحت کی صورت حال کاایک طویل عرصے تک جائزہ لیا گیا

ان میں سے 1678 افراد کی آنکھوں کا معائنہ بھی کیا گیا، جس کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ چائے پینے اور موتیا کے درمیان گہرا تعلق ہوتا ہے۔
موتیا یعنی ‘گلوکوما’ کے مرض میں آنکھ کے اندر دھیرے دھیرے دباﺅ بڑھتا ہے، جو خون کی رگوں کو متاثر کرتا ہے۔
بصارت متاثر ہونا شروع ہوجاتی ہے، آہستہ آہستہ دیکھنے کی صلاحیت مکمل طور پر ختم ہوجاتی ہے اور مریض مکمل طور پر اندھا ہوجاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق پوری دنیا میں نابینا پن کی یہ سب سے بڑی وجہ بھی ہے۔
چائے میں اینٹی آکسیدنٹس اور سوزش دور کرنے والے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو آنکھوں کو اس خطرناک مرض سے بچاتے ہیں۔
جبکہ روزانہ چائے پینے سے اس بیماری کا خطرہ 74 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صحتمند دل, کے, لیے ناشتہ, ایک آسان, حل ہے

صحتمند دل کے لیے ناشتہ ایک آسان حل ہے

ماہرین نے لکھا کہ ان کی معلومات کے مطابق یہ ناشتہ چھوڑنے اور دل کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے