رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے (ن) لیگ کی ڈنڈا بردار فورس تیار

گوجرانوالہ:  تحریک انصاف کے رائیونڈ کی طرف مارچ کو روکنے کے لئے مسلم لیگ (ن) کے یوتھ ونگ نے ڈنڈا بردار فورس تشکیل دے دی۔

 مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ کے ضلعی صدر شعیب بٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے رائیونڈ کی جانب مارچ کو روکنے کے لئے ڈنڈا بردار فورس تشکیل دے دی ہے۔ ستر افراد پر مشتمل ڈنڈا بردار فورس کو باقاعدہ طور پر تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے ہماری قیادت کے گھروں کی جانب جانے کی کوشش کی تو انہیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ اس موقع پر لیگی فورس نے ’’رائیونڈ جاؤ گے تو ڈنڈے کھاؤ گے‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ رائیونڈ کی طرف ہر صورت مارچ ہو کر رہے گا اور وہ اتوار کو رائیونڈ مارچ کی تاریخ اور پلان کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب حکومت نے عدالتوں میں تماشا لگا رکھا ہے

پنجاب حکومت نے عدالتوں میں تماشا لگا رکھا ہے

لاہور:چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ میں جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں عالت عالیہ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے