فیصل آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

فیصل آبادشہر اور گردونواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد تیز بارش نے نشیبی علاقوں کو تالاب میں تبدیل کر دیا ۔ موسلادھار بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے جبکہ مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور جانوروں کے لیے شدید مشکلات پید ا ہو گئی ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے فوری بعد بعض علاقوں کی بجلی غائب ہے چند مقامات سے فیڈر ٹرپ ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں ۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کیساتھ مزید بارشوںکی پیشن گوئی کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فضل الرحمان کرپشن کا دفاع کرنے جا رہے ہیں

فضل الرحمان کرپشن کا دفاع کرنے جا رہے ہیں

اسلام آباد: فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرح حبیب نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے