ملزم عرفان عرف فنٹرکا ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد بھتہ خوری کی وارداتوں کا اعتراف :ترجمان رینجرز

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان رینجرز سندھ نے کہاہے کہ ملزم فرحان عرف فنٹر نے ٹارگٹ کلنگ سمیت کئی وارداتوں کا دوران تفتیش انکشاف کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز سندھ کا کہناتھا کہ ملزم فرحان عرف فنٹر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں رینجرز نے عدالت سے ملزم کے نوے روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دیدیا ہے ۔ترجمان کا کہناتھا کہ ملزم عرفان عرف فنٹر کو سات فروری 2016کو چھاپہ مارکارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا تھا ،ملزم نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ سمیت بھتہ خوری کی متعدد واردتوں کا اعتراف کیاہے جبکہ ملزم عسکری ونگ کے ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا رکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی, کے چیئرمین, خورشید جمالی, گرفتار

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید جمالی گرفتار

کراچی: نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تینوں افراد پر سندھ ٹرانسمیشن اینڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے