سٹیفی گراف کے بعد جرمنی کی نئی ٹینس سٹار

وہ جرمنی کی لیجنڈ سٹیفی گراف کے بعد یو ایس اوپن جیتنے والی پہلی خاتون ہیں۔ اس سے قبل سٹیفی گراف نے سنہ 1996 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

کربر نے یو ایس اوپن میں اپ سیٹ کرنے والی کیرولینا کو ایک سخت مقابلے کے بعد شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ انھوں نے یہ مقابلہ چھ تین، چار چھ اور چھ چار سے جیتا۔

خیال رہے کہ اس جیت سے ان کے ورلڈ نمبر ون کی حیثیت کو مزید استحکام حاصل ہوا ہے اور یہ طے ہے کہ سوموار کو جاری ہونے والی نئی رینکنگ میں وہ عالمی نمبر ایک قرار پائیں گي۔

کیرولینا پلسکووا نے اس سے قبل سیمی فائنل میں امریکہ کی سرینا ولیمز کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا تھا اور اس شکست کے ساتھ ان کی ورلڈ نمبر ون کی رینکنگ خطرے میں آ گئی تھی۔

جیت کے بعد جرمنی کی نئی سٹار نے کہا: ’آج میرے تمام خواب سچ ثابت ہوئے اور میں اس لمحے سے محظوظ ہونے کی کوشش کر رہی ہوں۔

یہ ناقابل یقین ہے۔ میں اپنی دوسری گرینڈ سلیم ٹرافی کے ساتھ یہاں کھڑی ہوں۔ اور یہ میرے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔‘

کربر رواں سال تین گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچیں جس میں سے انھیں دو میں کامیابی ملی۔

چیک کھلاڑی پلسکووا فائنل میں لگاتار 11 میچ جیت کر پہنچی تھیں جس میں کربر کے خلاف گذشتہ ماہ سنسیناٹی کے فائنل میں کامیابی بھی شامل تھی۔

پلسکووا نے کہا: ’مجھے پتہ چل گيا کہ میں بڑے سٹیج پر اپنی بہترین ٹینس کھیل سکتی ہوں۔ انھوں نے ثابت کردیا کہ وہ ورلڈ نمبر ون ہیں۔ مجھے پتہ تھا کہ مقابلہ سخت ہوگا تاہم مجھے دوسرے سیٹ میں کچھ تقویت ملی۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل کسی بڑے ٹورنا منٹ میں وہ تیسرے راؤنڈ سے آگے نہیں جا سکی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ 2019 کے لئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ورلڈ کپ 2019 کے لئے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ممبئی: ورلڈ کپ میں بھارت کا پہلا مقابلہ جنوبی افریقا سے 5 جون کو ہوگا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے