گلگت بلتستان سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد

گلگت بلتستان سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد

آل پارٹیز کانفرنس نے گلگت بلتستان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مشترکہ تحریک چلانے کا اعلان کیاہے۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کل گلگت بلتستان متحدہ اپوزیشن کے رہنماوں نےآل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے دور میں آئینی حقوق اور عوامی مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن وہ اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہےاورعدالت کے فیصلے کے بعد گلگت بلتستان کے عوام یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ ہم سکینڈ ڈویژن شہری ہیں، اگر پاکستان چاہتا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں تو ہمیں صوبہ دے، اگر متنازع سمجھتا ہے تو کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے۔

انہوں نےکہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد ہم مایوس ہوچکے ہیں، اب ہم نے اپنی حیثیت کا تعین خود کرنا ہے، جب تک ہم اپنی طاقت اور اہمیت کو نہیں جانیں گے، ہم کامیاب نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈنڈوں کے ذریعے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی تھی، آج بھی ہم اپنے حقوق لے سکتے ہیں اور یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستر سال سے ہم حقوق سے محروم ہیں ۔

قانون سب کے سامنے سب جوابدہ ہے، وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں

چترال ,اور گرد ونواح, میں زلزلے, کے, جھٹکے

چترال اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے

چترال: زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چترال اور گرد و نواح میں پیر کی صبح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے