محمود اچکزئی کے ساتھ وہ کام کر دیا کہ انہوں نے کبھی خوابوں میں بھی نہ تصور کیا ہو گا

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو اپنی تقریر کے باعث ہیتھرو ائیرپورٹ پر اس وقت سخت خفت کا سامنا اٹھانا پڑا جب ایک نوجوان نے ان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے انہیں پکڑنے کی کوشش کی جس دوران ان کے ساتھ موجود ساتھیوں کے ساتھ نوجوان کی معمولی ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

محمود خان اچکزئی اسلام آباد روانگی کیلئے لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچے اور چیک ان کے بعد بورڈنگ پاس لینے کے بعد ایک نوجوان نے انہیں روک لیا اور مخالفانہ نعرے بازی شروع کر دی۔ اس دوران نوجوان نے محمود اچکزئی کو پکڑنے کی کوشش بھی کی تاہم ان کے ساتھ موجود تین سے چار ساتھیوں نے نوجوان کو روکا جس دوران ان کے درمیان معمولی سی ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ نوجوان مسلسل نعرے بازی کرتا رہا اور کہتا رہا کہ آپ نے قومی اسمبلی میں پاکستان مخالف تقریر کیوں کی؟
محمود خان اچکزئی جب چیک ان ایریا کی جانب گئے تو وہاں بھی بہت سے لوگوں نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے پاکستان کے خلاف تقریر کیوں کی؟ جس پر انہوں نے لوگوں نے سوال کیا کہ کیا آپ نے میری تقریر مکمل سنی تھی؟ جس پر لوگوں نے کہا کہ مکمل سنی تھی اور پاکستان مخالف تھی ۔ جواب ملنے پر محمود خان اچکزئی خاموشی سے چلے گئے اور پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہو گئے جس کے بعد نعرے بازی کرنے والا نوجوان بھی اپنی فیملی کے ہمراہ وہاں سے چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ایف بی آر, كی جانب سے, نوٹیفکیشن, بھی جاری, کردیا گیا

ایف بی آر كی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا

اسلام آباد: بینكوں كو یومیہ پچاس ہزار روپے سے زائد اور ایک ماہ میں دس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے