صبا قمر کا نیا کردار ان کی صلاحیتوں کا امتحان

لاہور سے آگے‘ میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فلم میں شہزاد شیخ کی جگہ یاسر حسین جبکہ عائشہ عمر کی جگہ صبا قمر کو مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ دیگر فنکاروں میں بہروز سبزواری، روبینہ اشرف، عتیقہ اوڈھو، عبد اللہ فرحت اللہ اور عمر سلطان شامل ہیں۔

جاری کیے جانے والے ٹریلر میں پاکستان کے مختلف خوبصورت مقامات کو دکھایا گیا ہے۔

دراصل یہ فلم مرکزی کرداروں کے سفر پر مشتمل ہے جس کے دوران انہیں مختلف سنگین و رنگین حادثات و واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فلم میں مزاح کا عنصر بھی شامل کیا گیا ہے

عبداللہ فرحت اللہ ایک کم عقل بدمعاش جبکہ عتیقہ اوڈھو طوائف کے روپ میں نظر آئیں۔

صبا قمر فلم میں راک اسٹار کے روپ میں نظر آئیں گی۔ وہ اس سے قبل کئی پاکستانی ڈراموں میں مختلف نوعیت کے گھریلو کردار ادا کر چکی ہیں لہٰذا ان کا یہ روپ ان کی اداکاری کا امتحان اور ان کے مداحوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہوگا۔

فلم کے ٹریلر سے اندازہ ہو رہا ہے کہ وہ اپنے اس نئے کردار کو خوبصورتی سے نبھانے میں کافی حد تک کامیاب رہی ہیں۔

فلم میں پانچ گانے شامل کیے گئے ہیں۔ ایک آئٹم سانگ بھی شامل ہے جسے صبا قمر اور یاسر حسین پر فلمایا گیا ہے۔ فلم کی موسیقی شیراز اوپل نے ترتیب دی ہے۔

لاہور سے آگے‘ رواں سال 11 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف رضا میر, نے, امریکی ویب سیریز کا, پروجیکٹ سائن, کرلیا

آصف رضا میر نے امریکی ویب سیریز کا پروجیکٹ سائن کرلیا

یہ پروجیکٹ ایک ویب سیریز ہے جس کا پہلے نام ’گینگ آف لندن‘ تھا جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے