اچھا ہوتا, کہ, وہ ایوان, میں آ کر, بات کرتے

اچھا ہوتا کہ وہ ایوان میں آ کر بات کرتے

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ای سی ایل سے متعلق بیان پر وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا

وزیراعظم نے پارلیمانی کارروائی اور ای سی ایل پر ٹویٹ کیا، اچھا ہوتا کہ وہ ایوان میں آ کر بات کرتے، وہ منہ پر بات کرتے تو میں ان کے منہ پر جواب دیتا لیکن ان میں منہ پر بات کرنے کی ہمت نہیں ہے، ای سی ایل میں نام ہونے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر کابینہ نے نام ہٹایا تو مجھ پر کوئی احسان نہیں کریں گے، سپریم کورٹ نے میرا نام ای سی ایل اور جے آئی ٹی رپورٹ سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔
بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ میں 18 وہیں ترمیم آئینی اختیارات کیس میں سندھ کی اپیل کی مسترد ہونے اور جناح اسپتال، این آئی سی ایچ، این آئی سی وی ڈی کو وفاق کے حوالے کرنے کے حکم کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یہ ادارے چندے پر چلتے تھے لیکن سندھ کو ملنے کے بعد ان کا شمار دنیا کے بڑے مفت اسپتالوں میں ہوتا ہے۔
اگر واقعی سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں یہ ادارے سندھ سے چھینے ہیں تو میرے لیے سندھ کے عوام کو سجھانا مشکل ہوگا، عوام اسے 18 وہیں ترمیم پر حملہ سمجھیں گے اور کہیں گے کہ اس پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت سے ہونے والے فیصلوں کو ایک یا دو غیر منتخب افراد قلم کی جنبش سے ختم کرسکتے ہیں، جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا، مجھے انتہائی حیرت ہے۔
چیرمین پی پی پی نے اسے سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت 14 ارب روپے کے بجٹ والے اسپتالوں کو کیسے چلائے گی وہ تو پہلے ہی کشکول لے کر دنیا گھوم رہی ہے، جناح اسپتال پر آج تک سندھ کے عوام نے جو 14 ارب روپے خرچ کیے اس کا بل وزیر خزانہ کو بھیجوں گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں تمام جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، حکومتی اتحادی بھی اصولی معاملات پر ہمارا ساتھ دے گی اور ایک دن آئے گا جب پی ٹی آئی بھی ملکی مفاد کے معاملات پر ہمارا ساتھ دے گی، صوبے اپنے معاشی حقوق پر سجھوتہ نہیں کرسکتے، کئی نسلوں کی جدوجہد کے بعد صوبوں کو حقوق ملے ہیں، کوئی شخص ان سے یہ حقوق واپس نہیں چھین سکتا، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی, سلامتی, کمیٹی کا, اجلاس طلب

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے، اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے