فواد چوہدری, کے, پاس کوئی, چیز کرنے ,کو نہیں ہے

فواد چوہدری کے پاس کوئی چیز کرنے کو نہیں ہے

سیہون: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے پاس کوئی چیز کرنے کو نہیں ہے، وہ خبروں میں آنے کیلئے خبریں بناتے ہیں

مرغیاں انڈے پرانی چیزیں بن چکی ہیں جب کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں جب چاہیں سندھ آسکتے ہیں، ہماری سیاست اور جمہوریت کی لیول اب یہ رہی ہے کہ وزیراعظم سندھ آرہے ہیں تو کہتے ہیں سازشیں کرنے آرہے ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے سے مجھ پر کوئی فرق نہیں پڑتا، مجھے اگر سرکاری دورے پر باہر جانا پڑا تو کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب اور سپریم کورٹ نے وفاقی وزراء کو جے آئی ٹی رپورٹ پر بیان بازی سے روکا ہے جب کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کے مسائل کے حل کے لیے ایک ہوئی ہیں، اپوزیشن جماعتوں کے متحد ہونے سے حکومت پر عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے پریشر بڑھے گا، جو طریقہ انہوں نے اختیار کیا ہوا ہے اس سے عوام کی معاشی صورتحال بہتر نہیں ہوگی، 4 یا 5 مہینوں میں اس حکومت پر لوگ اتنی تنقید کر رہے ہیں جو کبھی پی پی اور ن لیگ پر نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے

کراچی میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے