باکسنگ کی دنی,ا کے بے, تاج بادشاہ محمد علی, کی 77 ویں, سالگرہ آج منائی, جا رہی ہے

باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی کی 77 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

محمد علی نے 17 جنوری 1942ء کو امریکہ کے شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام کلے رکھا گیا، انہوں نے 1970 کی دہائی میں اسلام قبول کیا

باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی نے 29 اکتوبر1960ء کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا اور 1960 کی دہائی میں انہوں نے روم اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتا۔
دنیائے باکسنگ پرحکومت کرنے والے محمد علی نے 40 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور اس کے بعد فلاحی کاموں میں حصہ لیا۔
باکسنگ میں محمد علی کا کیریئر 20 سال پرمحیط رہا اور اس دوران انہوں نے 56 مقابلے جیتے اور 37 ناک آؤٹ اسکور کیے۔
56 بار باکسنگ مقابلے جیتنے والے لیجنڈ باکسرمحمد علی کو ورلڈ باکسنگ کونسل کی جانب سے کنگ آف باکسنگ کا خطاب دیا گیا۔
4 جون 2016ء کوعالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں

سابق آسٹریلوی کپتان و کمنٹیٹر ای این چیپل کینسر میں مبتلا

سابق آسٹریلوی کپتان و کمنٹیٹر ای این چیپل کینسر میں مبتلا

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ای این چیپل کینسر کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے