اقتدار سنبھالنے کے 6 ماہ, بعد ہی, حکومت نمبر گیم, کی طرف, بڑھتی, نظر آرہی ہے

اقتدار سنبھالنے کے 6 ماہ بعد ہی حکومت نمبر گیم کی طرف بڑھتی نظر آرہی ہے

کراچی: ایک جانب پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے یقین دہانی کروائی کہ ان کی جانب سے کوئی حکومت مخالف اقدام سامنے نہیں آئے گا تو دوسری جانب وہ ملک میں جاری حالیہ سیاسی سرگرمیوں سے بھی متاثر نظر آئے

اپوزیشن جماعتیں ایک کمیٹی قائم کرنے پر رضامند ہوگئیں ہیں تا کہ حکومت کو ’ٹف ٹائم ‘ دینے کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی ترتیب دی جائے، اس بارے میں اختر مینگل کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات’ ہمیشہ پاکستان میں سیاسی استحکام کا باعث بنے ہیں‘۔
پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس سے قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میں اس بات کی وضاحت کردوں کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں، ہم نے آزاد نشستوں پر بیٹھ کر صرف انہیں حمایت فراہم کی ہے اور ہم ان کےہر مثبت اقدام کی حمایت اور منفی کی مخالفت کریں گے‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ہم جن نکات پر راضی ہوئے تھے حکومت کی جانب سے ان پر سنجیدگی نہیں دکھائی جارہی، جس کی وجہ سے ہم اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرسکتے ہیں‘۔
تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اپنےتجربے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اختر مینگل کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان ہر ملاقات کے بعد ایک کمیٹی بنادی جاتی تھی ’جو کسی کام کی نہیں‘ اور وہ صرف اصل مسائل کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے ایک اور ملاقات کی تجویز دے دیتی، جبکہ مسائل اب بھی وہیں کے وہیں ہیں جہاں 6 ماہ قبل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ, کی ویکسین کے, لیے وفاق کے, منتظر ہیں

ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کی ویکسین کے لیے وفاق کے منتظر ہیں

کراچی: وزیر صحت سندھ نے کہا کہ محکمہ صحت ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ سے نمٹنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے