امریکہ وینیزویلا میں بغاوت کرانا چاہتا ہے،کراکاس

امریکہ وینیزویلا میں بغاوت کرانا چاہتا ہے،کراکاس

امریکہ وینیزویلا میں اپنی پٹھو حکومت قائم کرنے کے لئے صدر میدورو کی حکومت کے خلاف بغاوت کی سازش کر رہا ہے۔

 کراکاس میں ونیزویلا کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں ملک میں بغاوت کی امریکی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ واشنگٹن کے ایجنٹ جمہوریت پر شب خون  مارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بیان کے مطابق ایسے وقت میں صدر نکولس میدورو اندرون ملک مذاکرات کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں کہ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن وینیزویلا میں بغاوت کی سازش کو آگے بڑھانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔
وینیزویلا کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کراکاس کے خلاف امریکہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کو ظالمانہ اور قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صدر نیکولس میدورو نے چند روز قبل ہی اپنے دوسرے دور کا حلف اٹھایا ہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے وینیزویلا کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کی کھل کر مذمت تھی۔

برطانیہ میں بریگزٹ ڈیل مسترد

یہ بھی پڑھیں

امریکہ اور چین کے تجارتی مذاکرات ناکام

امریکہ اور چین کے تجارتی مذاکرات ناکام

چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے تجارتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے