صوابی میں پولیس موبائل پرحملہ؛ جوابی کارروائی میں 2 حملہ آورمارے گئے

صوابی: پولیس موبائل پرفائرنگ سے سب انسپکٹر زخمی ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔

 صوابی کے علاقے باچائی میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پراس وقت فائرنگ کی جب  موبائل معمول کے گشت پرتھی، حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپیکٹر زخمی ہوگیا جب کہ پولیس کی  جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

ڈی ایس پی بشیرداد کا کہنا ہے کہ  حملہ آوروں کی تعداد 3 تھی جن میں سے 2  جوابی کارروائی میں مارے گئے  جب کہ تیسرا فرارہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے سیکورٹی پلان مرتب

صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے سیکورٹی پلان مرتب

پشاور: پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 20 جولائی کو ضلع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے