پی ایس ایل 4 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

لاہور :  پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے میچوں کی ٹکٹیں آن لائن فروخت کیلئے پیش کر دی گئی ہیں

شارجہ کے 8 اور ابوظہبی کے 4 میچز کے آن لائن ٹکٹس بکنگ کے لیے دستیاب ہیں اور دوسرے مرحلے میں دبئی، لاہور اور کراچی میں شیڈول میچوں کے ٹکٹس فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے

آن لائن بکنگ کیلئے دستیاب ٹکٹوں کی قیمت 20، 30، 65 اور 100 درہم مقرر کی گئی ہے۔ پی سی بی حکام اس بار شٹل سروس بھی شروع کرنے کی پلاننگ کررہے ہیں۔

پی ایس ایل 4 کے دوران کل 34 میچ ہوں گے جن میں سے 8 میچ پاکستان میں ہوں گے اور دیگر میچوں کی میزبانی دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے گراؤنڈز کریں گے۔

پہلا میچ کوئٹہ اور ملتان سلطانز کے درمیان 20 فروری کو ہوگاجبکے 21 فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز مدمقابل ہوں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں

ڈی ویلیئرز کے پاکستان جانے سے مزید کرکٹرز وہاں کھیلنے کو تیار ہوں گے: اسمتھ

ڈی ویلیئرز کے پاکستان جانے سے مزید کرکٹرز وہاں کھیلنے کو تیار ہوں گے: اسمتھ

دبئی: جنوبی افریقا کے سابق کپتان گریم اسمتھ کا کہنا ہے کہ اے بی ڈی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے