,'عمران خان, دوبارہ, کنٹینر, پر ,چڑھ, کر ,قوم ,سے,معافی ,مانگیں, گے,' حمزہ شہباز

‘عمران خان دوبارہ کنٹینر پر چڑھ کر قوم سے معافی مانگیں گے’ حمزہ شہباز

لاہور:  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان دوبارہ کنٹینر پر چڑھ کر قوم سے معافی مانگیں گے ۔ عمران خان کا دامن داغدار ہے۔ 

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا دامن داغدار ہے۔ علیمہ خان کی دبئی اور نیو جرسی میں جائیدادیں نکلیں۔ اپنی باری آتی ہے تو ان کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔

عمران خان کا دامن داغدار ہے۔ علیمہ خان کی جائیدادیں پہلے دبئی اور اب نیویارک میں نکلیں۔ یہ مکافات عمل ہے کہ عمران خان کو گھرکی بات سامنے لانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زبان نواز شریف سے منی ٹریل لانے کیلئے نہیں تھکتی تھی۔

نیب چیئرمین کو پارلیمنٹ کے سامنے حاضر ہونا چاہیے، آصف زرداری

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم کو نہیں مانتا۔ اب وہ دوبارہ کنٹینر پر چڑھ کر معافی مانگیں کہ جھوٹ بولتا تھا۔ احتساب کے معاملے پر اپوزیشن کیلئے ایک اور نیازی صاحب کے دوسرا پاکستان ہے۔ منی بجٹ میں عوام پر مہنگائی کا ایک زور پڑنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریف برادران کے خلاف آج تک کرپشن ثاب نہیں ہوسکی۔ پی ٹی آئی ہمیں ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے کے طعنے دیتی تھی۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پھل منڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر چھ بچیوں کا باپ چل بسا۔ نیازی صاحب! لوگ آپ کا احتساب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

لاہور: راجہ بشارت نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہے جن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے