,نیب چیئرمین, کو, پارلیمنٹ ,کے, سامنے, حاضر, ہونا ,چاہیے،, آصف زرداری

نیب چیئرمین کو پارلیمنٹ کے سامنے حاضر ہونا چاہیے، آصف زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کو پارلیمنٹ کے سامنے حاضر ہونا چاہیے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ  سندھ کے لوگ پانی کیلئے مررہے ہیں اور ٹھٹھہ میں 9 لاکھ ایکڑ اراضی سمندر میں شامل ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے چیئرمین کے پاس آپ لوگ کیوں جاؤگے؟ بلکہ نیب چیئرمین کو پارلیمنٹ کے سامنے حاضر ہونا چاہیے۔

میری بات نہیں ہے میں نے بڑی نیب دیکھی ہے اور دیکھتا رہوں گا، مسئلہ یہ ہے کہ جس دن آپ کو بلایا جائے گا تو پھر کیا ہوگا؟ مجھے اپنا نہیں آپ کا غم ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے پارلیمنٹ کو عزت دینی ہے اورمضبوط کرنا ہے، پارلیمنٹ اور جمہوریت کیلئے ہی کام کرنا چاہتا ہوں۔

بیرونی ممالک کی امداد سے کچھ ہوگا نہیں لیکن تھوڑی مدد مل گئی ہے، ملکی معاشی حالات اور بغیر سوچے سمجھے فیصلوں سے پاکستان نہیں سنبھالا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر ہم ناکام ریاست کی طرف جائیں گے تو کوئی نہیں بچا پائے گا اور ہمارے دوست پاکستان کو ناکام ریاست کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتے ہم بھی نہیں دیکھنا چاہتے۔

اصل خوشی تب ملے گی جب والد رہا ہوکر گھر پہنچیں گے، مریم نواز

سابق صدر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو خود ہی اندر سے دیمک کھارہی ہے، اس لیے کہ سیکریٹریز فائلز پر سائن کرنے سے ڈر رہے ہیں اور  ویسے بھی یہ مانگے تانگے کی حکومت ہے، پتا نہیں کتنے چلتی ہے، اس جنگل میں ہر طرف سے بندے لاکر بھردیئے گئے ہیں۔

ہم آپ کو نہیں گرائیں گے بلکہ گرنا خود ہی ہے، حکومت کیلئے مشورہ ہے کہ نیب کو تھوڑا ٹائٹ کردیں جس سے بیوروکریسی اور ملک میں عدم تحفظ کم ہوگا تو ملک کچھ چلنے لگے گا اور اس وقت ان سے ملک چل نہیں رہا، یہ ان 6 ماہ میں کوئی مسئلہ حل نہیں کرسکے ہیں۔

 آج کل مجھے اور میرے خاندان کو جے آئی ٹی کا سامنا ہے، چیف جسٹس کا شکریہ کہ انہوں نے بلاول بھٹو کا نام نکال لیا، نواز شریف کو سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے پر خوش ہوں اور مریم نواز سمیت کسی کی بہن بیٹی کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں بننے والی نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے حوالے سے کہا کہ ‘یہ غیر آئینی اقدام اور وقت کا ضیاع ہے، میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ پارلیمنٹ، چیئرمین نیب کو طلب کرے اور ہم یہاں قانون منظور کریں کہ سیاستدانوں کے خلاف کیس کا جائزہ نیب سے پہلے پارلیمانی کمیٹی کو لینا چاہیے’

‘ملک میں ادارے تباہ ہوچکے ہیں اور کوئی ادارہ کام نہیں کر رہا، حکومت کو اندر سے ہی دیمک کھا رہی ہے، ویسے بھی یہ مانگے تانگے کی حکومت ہے پتہ نہیں کتنے دن چلتی ہے، اس جنگل میں ہر طرف سے بندے لا کر بھر دیئے گئے ہیں، ہم حکومت نہیں گرائیں کیونکہ یہ خود گرے گی لیکن حکومت کو مشورہ ہے کہ نیب کو ٹائٹ کرے تاکہ ملک چلنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں

نندی پورپاور, پراجیکٹ, ریفرنس کی, سماعت

نندی پورپاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت

اسلام آباد: منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نندی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے