,اصل, خوشی, تب, ملے ,گی,جب ,والد ,رہا ,ہوکر ,گھر ,پہنچیں ,گے، مریم نواز

اصل خوشی تب ملے گی جب والد رہا ہوکر گھر پہنچیں گے، مریم نواز

لاہور:  مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نوازنے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ کاشکر ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ میں ایک لمحے کیلئے بھی اپنی ذات کے حوالے سے فکرمند نہیں تھی۔ اصل خوشی تب ملے گی جب انشاءاللہ والد رہا ہوکر گھر پہنچیں گے۔

تہران کے قریب بوئنگ طیارہ گرکر تباہ، 15 افراد جاں بحق اور ایک زخمی

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اللہ اور اس کی رحمت سے پوری امید ہے۔ آپ سب کی دعاؤں اور سپورٹ کا شکریہ۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی سزا کالعدم قرار دینے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نیب کی اپیل خارج کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چیف جسٹس, کے, اعزاز, میں, الوداعی عشائیہ, منعقد

چیف جسٹس کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ منعقد

لاہور: بار ایسوسی ایشن کی جانب سے چیف جسٹس کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ منعقد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے