,تہران, کے ,قریب ,بوئنگ طیارہ ,گرکر, تباہ، 15 ,افراد ,جاں بحق, اور ,ایک ,زخمی

تہران کے قریب بوئنگ طیارہ گرکر تباہ، 15 افراد جاں بحق اور ایک زخمی

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب بوئنگ طیارہ 707 گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب بوئنگ طیارہ 707 گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق بوئنگ 707 کارگو طیارے میں 16 افراد سوار تھے جس میں سے صرف فلائٹ انجینئیر معجزانہ طور پر بچ گیا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

20 سال کی محنت کی کمائی سے جائیدادیں بنائیں، علیمہ خانم

ایرانی فوج کے مطابق حادثہ تہران کے کاراج ایئر پورٹ کے قریب سفا دشت نامی علاقے میں پیش آیا۔ کارگو طیارے میں گوشت رکھ کر لیجایا جارہا تھا۔

تاہم ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ جہاز میں سوار تمام افراد کا تعلق ایران سے تھا، جہاز کا بلیک باکس اور کاکپٹ وائس ریکاڈر حکام کو حادثے کی جگہ سے مل گیا ہے اور واقعہ کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مختلف ملکوں کی جانب سے ٹرمپ کے اعلان کی مذمت

مختلف ملکوں کی جانب سے ٹرمپ کے اعلان کی مذمت

شام کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ جولان کی بلندیوں کے بارے میں امریکی صدر کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے