20, سال ,کی ,محنت ,کی, کمائی, سے ,جائیدادیں, بنائیں، علیمہ خانم

20 سال کی محنت کی کمائی سے جائیدادیں بنائیں، علیمہ خانم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے کہا ہے کہ انہوں نے 20 سال محنت کرکے کمائی سے جائیدادیں بنائی ہیں۔

سپریم کورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادیں اور اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ویلتھ اسٹیٹمنٹ دیکھی جاسکتی ہے، میں نے 20 سال کام کرکے اپنی کمائی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشینوں پر خاتون کام کرتی ہیں تو مذاق اڑیا جارہا ہے، یہ مشینیں ہماری برآمدات کا بہت بڑا حصہ ہیں، لاکھوں لوگ ان مشینوں پر کام کر رہے ہیں۔

گفتگو کے دوران صحافی کے سوال کہ ’کیا آپ نے یہ جائیدادیں مشینوں پر کام کرکے بنائیں ہیں؟‘ پر ان کا کہنا تھا کہ مشینوں پر لوگ کام کرتے ہیں، آپ کی برآمدات اس سے ہوتی ہے، ملک کا غیرملکی زرمبادلہ برآمدات اور سلائی کی مشینوں سے آرہا ہے۔

ہم میں سے اکثر لوگوں کو بہت زیادہ غصہ آتا ہے

اپنی جائیداد کے ظاہر کرنے سے متعلق سوال پر علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی تمام جائیدادیں ظاہر کی ہوئی ہیں اور امریکا کی جائیداد بھی نئی نہیں ہے یہ پہلے سے ظاہر تھی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس سے متعلق کیس زیر سماعت ہے اور عدالت کے حکم وہ آج سپریم کورٹ میں پیش بھی ہوئی تھیں۔

اس سے قبل بیرون ملک جائیداد رکھنے والوں میں علیمہ خانم کا ذکر اس وقت ہوا، جب متحدہ عرب امارات میں ایک جائیداد کے بےنامی دار میں ان کا نام سامنے آیا تھا۔

جس کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے علیمہ خانم کو ایک ہفتے میں 2 کروڑ 94 لاکھ روپے جمع کروانے کا حکم دیا تھا اور جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں متعلقہ اداروں کو جائیداد ضبط کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

سانحہ, آرمی پبلک, اسکول, ازخود نوٹس کی, سماعت

سانحہ آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس کی سماعت

اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سانحہ آرمی پبلک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے