ہم, میں, سے اکثر لوگوں, کو, بہت زیادہ, غصہ آتا ہے

ہم میں سے اکثر لوگوں کو بہت زیادہ غصہ آتا ہے

چین: ایسے ہی لوگوں کے دل کی بھڑاس نکالنے کے لیے چین میں ‘اینگر روم’ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے

لوگوں کے سخت ترین غصے کا عتاب سہنے کے لی ہرقسم کا کاٹ کباڑ جمع کیا گیا ہے۔
ستمبر 2018 میں دارالحکومت بیجنگ میں قائم کیے گئے اس اینگر روم کو ‘اسمیش’ (SMASH) کا نام دیا گیا ہے، جسے جن مینگ اور ان کے دوستوں نے قائم کیا ہے۔
اس کمرے میں بلے اور ہتھوڑیاں موجود ہیں، جن کے ذریعے لوگ ماہانہ 15 ہزار بوتلیں توڑ کر اپنا غصہ نکال رہے ہیں۔
25 سالہ جن مینگ کے مطابق ان کا استعمال شدہ اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں سے رابطہ ہے، جہاں سے انہیں ٹوٹی پھوٹی اشیاء مثلاً ٹی وی، ٹیلی فون، گھڑیاں، برتن، مجمسے، ساؤنڈ ریکارڈر اور اسپیکرز وغیرہ کی سپلائی ملتی رہتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی توقعات سے بڑھ کر ماہانہ 600 کے قریب افراد ان کی دکان پر آتے ہیں، جو اس سے قبل ایک فیکٹری کا حصہ تھا، لیکن اب اسے ایک آرٹ ایریا میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
جن مینگ کے مطابق یہاں آنے والے افراد کی عمریں 20 سے 35 برس کے درمیان ہوتی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ یہ جگہ تشدد کے فروغ کے لیے نہیں بلکہ لوگوں کا اسٹریس کم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔
جن مینگ کے مطابق ان کا منصوبہ ہے کہ ایک ایسا ہی اینگر روم کسی شاپنگ مال میں بھی کھولا جائے جہاں لوگ خریداری کے ساتھ ساتھ اپنا غصہ بھی نکال سکیں۔
یہ انوکھی سروس صرف 23 امریکی ڈالر فیس کے عوض آدھے گھنٹے کے لیے حاصل کی جاسکتی ہے، جبکہ چار افراد کے گروپ کی صورت میں یہ رقم 75 امریکی ڈالر ہوجاتی ہے۔
اینگر روم اس سے قبل امریکا اور دیگر ممالک میں بھی قائم ہیں، لیکن چین میں یہ تجربہ پہلی مرتبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میکسیکو میں جرائم پیشہ افراد کی پُرتعیش گاڑیاں نیلامی کے لئے پیش

میکسیکو میں جرائم پیشہ افراد کی پُرتعیش گاڑیاں نیلامی کے لئے پیش

میکسیکو سٹی : شمالی امریکی میکسیکو نے درجنوں سپورٹس اور پُرتعیش گاڑیاں نیلام کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے