دہشت گردی ,کی ہر, طرح سے مذمت, کرنے, کے, عزم کا, اظہار

دہشت گردی کی ہر طرح سے مذمت کرنے کے عزم کا اظہار

نئی دہلی: بھارت اور 5 وسطی ایشیائی ممالک نے افغانستان کے ہمراہ دہشت گردی کی ہر طرح سے مذمت کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے عالمی سطح پر امن کے لیے اس خطرے سے لڑنے کے لیے تعاون پر رضامندی کا اظہار کیا

پہلی مرتبہ ہونے والے بھارت-وسطی ایشیا مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیے میں سامنے آیا۔
بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے افغانستان، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرا خارجہ کے ہمراہ مذاکرات میں شرکت کی۔
وسطی ایشیائی ممالک شنگھائی تعاون تنظیم کے بھی رکن ہیں جس میں بھارت نے حال ہی میں شمولیت اختیار کی ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ’تمام ممالک نے ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کی اور عوام اور دنیا بھر کی معیشت کے لیے اسے خطرے کا سبب بننے والی دہشت گردی کی روک تھام میں تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’تمام ممالک نے سیکیورٹی، استحکام اور ترقی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے باہمی حمایت، مشترکہ حل اور دیگر امور میں تعاون کی یقین دہانی کروائی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’شریک ممالک نے معاشی تعاون کو بڑھانے اور باہمی تجارت اور موزوں حالات پیدا کرنے کے لیے حقیقی مواقع پیدا کرنے اور باہمی تعاون مضبوط کرنے کا اظہار کیا‘۔

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا میں مسلمان خواتین مذہبی تعصب کا نشانہ بن گئیں

آسٹریلیا میں مسلمان خواتین مذہبی تعصب کا نشانہ بن گئیں

آسٹریلیا میں نقاب پہنے دو خواتین کو مسلمان ہونے کی بناء پر مذہبی تعصب کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے