شدید, سردی, کے ,باعث 26 افراد, ہلاک

شدید سردی کے باعث 26 افراد ہلاک

لندن: یورپی ممالک میں گزشتہ 10 روز سے جاری شدید سردی کی لہر نے نظام زندگی مفلوج کر دیا ہے

خراب موسم کے باعث اسکول بند پڑے ہیں جب کہ دور دراز علاقوں سے زمینی رابطہ ختم ہوگیا ہے، کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 26 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے گرگیا ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں محصورہیں۔
البانیہ میں 2 ہزار کے قریب فوجی اور ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں، آسٹریا میں بھی فوجی ہیلی کاپٹر نے 66 افراد کو پہاڑی علاقوں سے ریسکیو کیا۔ جرمنی، آسٹریا، یونان، ترکی، سوئٹرزلینڈ اور بلغاریہ سمیت یورپ کے کئی ملکوں میں شدید سردی کے باعث اب تک ہلاک افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔
امریکا میں کی کئی ریاستوں میں برفباری کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور 7 کے قریب افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میکسیکو میں جرائم پیشہ افراد کی پُرتعیش گاڑیاں نیلامی کے لئے پیش

میکسیکو میں جرائم پیشہ افراد کی پُرتعیش گاڑیاں نیلامی کے لئے پیش

میکسیکو سٹی : شمالی امریکی میکسیکو نے درجنوں سپورٹس اور پُرتعیش گاڑیاں نیلام کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے