وفاقی, وزیراطلاعات, فواد چوہدری کا دورہ, سندھ, طے ہوگیا

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا دورہ سندھ طے ہوگیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا ایک روزہ شیڈول ہوگیا جس کے مطابق وہ 25 جنوری کو سندھ کا دورہ کریں گے اور اس دوران صوبے کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے

وزیر اعظم سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات سندھ کا دور روزہ دورہ کریں گے جس کے لیے شیڈول تیار کرلیا گیا، فواد چوہدری 15 اور 16 جنوری کو سندھ کی اہم سیاسی شخصیات اور ہم خیال جماعتوں سے اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم کو گھوٹکی دورے کی دعوت علی گوہر خان مہر ے دی جسے انہوں نے قبول کرلیا، دورہ سندھ کے دوران عمران خان پارٹی امور کا جائزہ لیں گے اور اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وفاقی وزیر اعظم اور وفاقی وزیر اطلاعات کے دوروں سے سندھ کی سیاسی صورتحال میں ایک بار پھر ہلچل ہونے کا امکان ہے۔
عمران خان نے سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال اور صوبے کی کشمکش کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے کے دورے کا اشارہ دے دیا تھا۔
سندھ کی اپوزیشن جماعتیں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کررہی ہیں جبکہ دوسری طرف پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کو پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رکن صوبائی اسمبلی نے گزشتہ ماہ اسلام آباد میں عمران خان سے اہم ملاقات کر کے انہیں سندھ کے دورے کی دعوت بھی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ہم آئین کے برعکس کوئی کام نہیں ہونے دیں گے

ہم آئین کے برعکس کوئی کام نہیں ہونے دیں گے

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہر کی صفائی جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے