شاہینوں کو جیت کیلئے 228 رنز درکار

جوہانسبرگ : تیسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنالیے

تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 303 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی ۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں شاہینوں نے تین وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنالیے ہیں۔

قومی ٹیم کی جانب سے شان مسعود 37، امام الحق 35 ، اظہر علی 15 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ۔ اسد شفیق 48 اور بابر اعظم 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کو جیت کیلئے 228 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دال چاول اور پاستا، ہیڈ کوچ مصباح نے کھلاڑیوں کی مرغن غذائیں بند کردیں

دال چاول اور پاستا، ہیڈ کوچ مصباح نے کھلاڑیوں کی مرغن غذائیں بند کردیں

مصباح الحق کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد پاکستانی کرکٹ میں فٹنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے