وزیر خزانہ اسد عمر کو پارٹی ساتھیوں کی مخالفت کا سامنا

وزیر خزانہ اسد عمر کو پارٹی ساتھیوں کی مخالفت کا سامنا

اسلام آباد: منی بجٹ سے قبل وزیر خزانہ اسد عمرکو ساتھیوں کی جانب سے ہی مخالفت کا سامنا ہے

ذرائع کا کہنا ہے وزیر خزانہ کواپنی پالیسیاں پیش کرتے وقت سخت دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس صورتحال کی وجہ سے قومی معیشت کے حوالے سے اہم فیصلہ سازی میں وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کو کافی مشکلات اور پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اہم رہنما جہانگیر ترین کی اپنے ہم خیال ساتھیوں کے ساتھ کوشش ہے کہ اسد عمر کے فیصلوں اور اقدامات کو ناکام بنایا جائے

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت حالیہ 2 اجلاسوں میں جہانگیر ترین نے اسد عمر کو کارنر کرنے کی بھرپور کوشش کی، ان مذاکراتی اجلاسوں میں آئی ایم ایف کے نمائندوں سے بات چیت بھی شامل تھی۔

 

یہ بھی پڑھیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی: مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے